14 مئی، 2014، 5:46 PM

ہندوستان

ہندوستانی حکومت نے دلبیر سنگھ سہاگ کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

ہندوستانی حکومت نے دلبیر سنگھ سہاگ  کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

مہر نیوز/ 14 مئی / 2014 ء : ہندوستانی حکومت نے جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا جس پر حکومت اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان شدید تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے جنرل دلبیر سنگھ کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا جس پر حکومت اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان شدید تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کو تعینات کرکے کانگریس نے بی جے پی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے۔ جنرل دلبیرسنگھ اکتوبر2007 سے دسمبر 2008 تک کارگل میں آٹھویں ماونٹین ڈویژن کے کمانڈر تھے۔جنرل دلبیر سنگھ موجودہ آرمی چیف کے جنرل بکرم سنگھ  کے بہت قریب ہیں جنرل بکرم سنگھ نے سابق آرمی چيف اور بی جے پی کے موجودہ رہنما جنرل وی کے سنگھ کی طرف سے  ان کی پروموشن پرعائد پابندی اٹھاکرانہیں وائس چیف آف آرمی اسٹاف بنایا تھا اور سینئر ترین ہونے کے ناطے ان کے آرمی چیف بننے کی راہ بھی ہموارہوگئی ہے اور وہ  31 جولائی کو ریٹائرہونے والے جنرل بکرم سنگھ کی جگہ لیں گے۔

News ID 1836021

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha